عباس عراقچی 10

مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی۔

انڈونیشیا میں گلوبل ڈائیلاگ فورم سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنی مشترکہ سلامتی، استحکام، ترقی اور مستقبل کے بارے میں باہمی طور پر بات چیت کرنے اور غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کے بغیر اپنے حل تلاش کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کئی دہائیوں کی غیر ملکی مداخلت، فوجی دباؤ اور نہ ختم ہونے والی جنگوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ فوجی مداخلت سلامتی پیدا نہیں کرتی، دباؤ اور جبر امن کا باعث نہیں بنتے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر بڑی طاقتوں کے مفادات کے مطابق بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کیا جاتا رہے تو پھر قانون کی حکمرانی کی بات نہیں کی جا سکتی.ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر انسانی حقوق کچھ قوموں کیلئے فطری حق اور دوسری قوموں کیلئے مشروط رعایت بن جائیں تو انہیں عالمگیر انسانی حقوق نہیں کہا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں