لارس لوکے راسموسن 8

امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدہ گرین لینڈ کی خودمختاری کو متاثر نہیں کرے گا، ڈنمارک

کوپن ہیگن(رپورٹنگ آن لائن) ڈنمارک اور گرین لینڈ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدہ گرین لینڈ کی خودمختاری کو متاثر نہیں کرے گا۔ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے کہا کہ اگلا ہفتہ گرین لینڈ، ڈنمارک اور امریکا کیلئے ایک اچھا ہفتہ ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے غیر یقینی صورتحال اب ایسے معاہدے میں تبدیل ہو جائے گی جو آرکٹک اور شمالی بحرِ اوقیانوس میں سلامتی کو مضبوط کرے گا اور نیٹو و یورپ کی مشترکہ سلامتی میں بھی اضافہ کرے گا، جبکہ ڈنمارک کی مقرر کردہ ریڈ لائنز کا احترام برقرار رہے گا۔

یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا معاہدہ امریکا کو آرکٹک جزیرے کی سلامتی پر مستقل کنٹرول دے گا۔امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ نے 2 روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ گرین لینڈ میں امریکی فوجی موجودگی میں نمایاں اضافے کے معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

معاہدے کے تحت امریکا کو جزیرے پر اہم فوجی تنصیبات اور موجودگی بڑھانے کی اجازت دی جائے گی، توقع ہے کہ معاہدے پر آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دستخط کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں