عاطف رانا 187

رمیز کی بطور پی سی بی چیئرمین تقرری خوش آئند ہے،عاطف رانا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے رمیز راجہ کی پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے ک رمیز راجہ کا لیگز کے حوالے سے بہت ایکسپوڑر ہے، وہ پی ایس ایل کے فنانشل ماڈل کے چیلنجز کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں گے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ رمیز راجہ نے پوری دنیا میں کرکٹ کھیلی ہو ئی ہے، امید ہے وہ کرکٹ سے متعلق اچھے فیصلے کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں سابق کرکٹر رمیز راجہ کو بلا مقابلہ پی سی بی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں