شہباز شریف 234

رمضان شوگر ملز ریفرنس، سماعت 13دسمبر تک ملتوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) رمضان شوگر ملز ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت کے روبرو حاضری مکمل۔

جمعہ کو لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت نمبر 5 کے جج ساجد علی اعوان نے رمضان شوگر مل کیس پر سماعت کی۔شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے وکیل امجد پرویز موجود نہیں ہیں، میری درخواست ہے کہ آج تاریخ دے دیں۔

احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ کیس مسلسل التوا میں جا رہا ہے۔ جب سے میں آیا ہوں کیس کی سماعت نہیں ہوئی۔ایسوسی ایٹ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ پہلے نیب آرڈیننس ترمیم کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی تھی۔نیب ریفرنس کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے رمضان شوگرملز کیلئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔

2015 میں 36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔کرپشن ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔احتساب عدالت نے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں