وزیر اعظم

دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان حملے میں شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔