کراچی(رپورٹنگ آن لائن)جماعتِ اسلامیِ کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دھرنوں کے دوران حکومت نے رابطہ کیا، ہم نے معذرت کی،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے تجاویز مانگیں، مذاکرات میں سنجیدہ ہیں اس لیے تجاویز دے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے تجاویز مانگیں، مذاکرات میں سنجیدہ ہیں اس لیے تجاویز دے رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا تعلق عالمی مارکیٹ سے نہیں یہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہے، حکومت پر دباو بڑھانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کیا ماہرین نہیں جانتے کے قیمتوں کو کم کیسے کرنا ہے، سندھ اسمبلی نے لیوی ختم کرنے کے لیے قرارداد منظور کی ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلافات ہیں لیکن وہ اس مسئلے پر حکومت سے بات کرے، لیوی ختم کرنے کے لیے اگر پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرنا پڑا تو کریں گے۔









