چینی صدر

دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخا لفت کر تے ہیں، شی جن پھنگ

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) کمیو نسٹ پا رٹی آ ف چا ئنا کی مر کزی کمیٹی کے جنر ل سیکر ٹری شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ہر قسم کی بالادستی اور طاقت کی سیاست ، سرد جنگ کی ذہنیت ، دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ، اور دوہرے معیار کی مخالفت کرتا ہے، پر امن آزاد خارجہ پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھتا ہے، بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھتا ہے، اورچین کبھی بھی بالادستی یا توسیع پسندی کی جستجو نہیں کرےگا۔

چینی میڈ یا کے مطا بق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی گانگریس اتوار کی صبح 10 بجے بیجنگ میں شروع ہوئی۔ قومی گانگریس کے نمائندوں، خصوصی طور پر مدعو نمائندوں سمیت 2300 نمائندگان نے گانگریس میں شرکت کی، سی پی سی سے غیر وابستہ شخصیات اور متعلقہ ذمہ دار شخصیات بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے 19 ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے کانگریس کو رپورٹ پیش کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران ہم نے دور رس تاریخی اہمیت کے حامل تین بڑے واقعات کا تجربہ کیا ہے: پہلا، سی پی سی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ ؛ دوسرا، چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم ایک نئے عہد میں داخل ہوا ہے؛ تیسرا، غربت کے خاتمے کے تاریخی کام کو پورا کیا گیا ، ہمہ جہت طریقے سے ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر مکمل کی گئی ، اور پہلے صد سالہ ہدف کو خوش اسلوبی سے حاصل کیا گیا۔ یہ چینی قوم کی ایک تاریخی فتح ہے، جس کے دنیا پر دور رس اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہمہ جہت طور پر ایک طاقتور جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لئے مجموعی اسٹریٹجک انتظام دو اہم مراحل پر مشتمل ہے۔اول ، 2020سے 2035 تک، بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کو یقینی بنایا جائے گا، دوسرا ، 2035 سے رواں صدی کے وسط تک، چین کو ایک خوشحال، طاقتور، جمہوری، مہذب، ہم آہنگ اور خوبصورت جدید سوشلسٹ ملک میں ڈھالا جائے گا۔آئندہ پانچ سال ایک جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ گیر تعمیر کے آغاز کے لیے ایک کلیدی عرصہ ہو گا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ امور تائیوان کو حل کرنا چینی عوام کا داخلی کام ہے اور اس کا فیصلہ چینیوں کی مرضی پر منحصر ہے۔ ہم بہت زیادہ خلوص اور اپنی بہترین کوششوں سے مادر وطن کے پرامن اتحاد کے امکان پر اصرار کرتے ہیں، لیکن ہم طاقت کا استعمال ترک کرنے کا وعدہ بھی نہیں کریں گے اور تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھیں گے۔ بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور علیحدگی پسندوں کی حوصلہ افزائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ چینی قوم نشاۃ ثانیہ کا حصول اور مادر وطن کا اتحاد ناگزیر تاریخی رجحانات ہیں جن کے حصول کا راستہ نہیں روکا جا سکتا!

شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمہ جہت طور پر ایک طاقتور جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور چینی قوم کے نشاۃ ثانیہ کو مکمل طور پر فروغ دینے کی کلید پارٹی میں مضمر ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی مارکسسٹ حکمران جماعت کے طور پر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو عوام کی حمایت حاصل کرنے اور اپنی طویل مدتی حکمرانی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے بڑی جماعتوں کے مشکل مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ ہوشیاری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
قومی گانگریس کے نمائندوں، خصوصی طور پر مدعو نمائندوں سمیت 2300 نمائندگان نے گانگریس میں شرکت کی، سی پی سی سے غیر وابستہ شخصیات اور متعلقہ ذمہ دار شخصیات بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔

موجودہ اجلاس سولہ سے بائیس اکتوبر تک منعقد ہو رہا ہے۔گانگریس میں سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ اور سی پی سی کے مرکزی انضباطی و معائنہ کے 19ویں کمیشن کی ورک رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، سی پی سی کے چارٹر کے ترمیمی بل کی منظوری دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ سی پی سی کی نئی مرکزی کمیٹی اور مرکزی انضباطی و معائنہ کمیشن کا انتخاب کیا جائے گا۔

101 سالہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے 73 سال سے برسر اقتدار ہے۔ سی پی سی کی قومی کانگریس اور اس کے ذریعہ تشکیل دی جانے والی مرکزی کمیٹی سی پی سی کا اعلی ترین رہنما ادارہ ہے۔ سی پی سی کی قومی کانگریس ہر پانچ سال بعد منعقد ہوتی ہے۔