شیخ محمد بن عبدالرحمان 38

قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو

دوحہ (رپورٹنگ آن لائن) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں قطر اور امریکہ کے سٹریٹجک تعاون کو مز ید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی، خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو علاقائی امن و استحکام کیلئے اہم قرار دیا گیا، اور بحران کے بنیادی اسباب کو مذاکرات اور پر امن ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام فریقین جاری سفارتی کوششوں میں مثبت کردار ادا کریں، جامع معاہدہ ہی خطے میں دیرپا امن کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں