ہمایوں خان 40

9 مئی کے واقعات پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہیں، ہمایوں خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوںخان نے کہاہے کہ 9 مئی کے واقعات پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جنہوں نے قومی سالمیت، ریاستی اداروں اور ملکی یکجہتی کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

انہوںنے کہاکہ یہ واقعات نہ صرف قانون اور آئین کے خلاف تھے بلکہ وطنِ عزیز کے استحکام اور امن پر بھی حملہ تھے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے قومی اداروں، شہداء کی قربانیوں اور ملکی دفاع کے خلاف سازش کرنے والے عناصر کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ قوم متحد ہو کر ہر اْس قوت کا مقابلہ کرے گی جو انتشار، نفرت اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کرے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور قومی وحدت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہر محبِ وطن پاکستانی کو چاہیے کہ وہ ملک دشمن عزائم کے خلاف متحد ہو کر ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑا ہو۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت، آئین کی بالادستی، قومی اتحاد اور پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک میں انتشار کی سیاست کی ہر صورت مخالفت کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں