پی ٹی آئی 127

خیبر پختونخوا کی غیرت مند عوام کے ووٹ سے وزیراعظم عمران خان نے کلین سویپ کردیا،فرخ حبیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی غیرت مند عوام کے ووٹ سے وزیراعظم عمران خان نے کلین سویپ کردیا،بیرونی طاقتوں کے میر جعفر اور میر صادق کو عوام کا عدم اعتماد کا پہلا نتیجہ مل گیا ۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا ان نتائج کو چلاکر بتائے کہ چوروں کے ٹولے کا عوام نے ان کے علاقے میں صفایا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں