عافیہ صدیقی 106

حکومت نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے پیشرفت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں