جی سی یونیورسٹی 230

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس اور ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس کے پہلے سالانہ 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا

مکوآنہ ( ر پورٹنگ آن لائن)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس اور ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس کے پہلے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر مظہر حیات کے ہمراہ نتائج کا اعلان کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی،

انہوں نے اس موقع پر اپنے افسران و اہلکاران کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا جو رزلٹ ہم جاری کر رہے ہیں یہ ان کی شب و روز کی محنت کا نتیجہ ہے امتحان شروع کرنے سے رزلٹ کی تدوین و اشاعت تک شعبہ ٹیبولیشن، کنڈکٹ، سکریسی، رزلٹ اور آئی ٹی نے نہ صرف دن رات ایک کیا بلکہ گذشتہ چھ ماہ میں اکثر ویک اینڈ پر بھی حاضر رہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کنٹرولر امتحانات کو بروقت نتائج کے اعلان پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں