باسط علی 33

جو پہلے پرفارم کرتا ہے وہ ٹیم میں جگہ بنانے کا مستحق ہے،باسط علی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ شان مسعود بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں نمبر تین پر کھیلے گا تو کپتان بنانے کا فائدہ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جو پہلے پرفارم کرتا ہے وہ ٹیم میں جگہ بنانے کا مستحق ہے جو پہلے کھیلا نہیں ہے وہ کیسے باہر ہوجاتا ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامران غلام ٹیسٹ کرکٹ سے کیسے باہر ہوسکتا ہے مجھے پتا ہے وہ کیسے باہر ہوا ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ محمد رضوان کے ہوتے ہوئے غازی غوری کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا جائے گا میرے خیال سے وہ بیک اپ وکٹ کیپر گئے ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ غازی غوری کی پیٹرنز ٹرافی میں پرفارمنس نمبر ٹو پر ہے جبکہ نمبر ون پر عبداللہ فضل ہیں جو ٹیم کا حصہ ہیں، وہ دو سال سے کھیلتے ہوئے آرہے ہیں جو ٹیم میں شامل ہونے پر مستحق بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی عثمان کا کیا قصور ہے اس نے پیٹرنز ٹرافی میں نمبر تین پر ہے اور قائد اعظم ٹرافی پر نمبر ون رہا ہے اس نے کہاں نہیں وکٹیں لی ہیں، ابرار احمد نہیں ہے مجھے سمجھ نہیں آتی ہے وہ کیسے باہر ہوگیا ہے ایسا ہی آصف آفریدی کے ساتھ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں