جمائما 194

جمائما کی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی

نیو یارک (رپورٹنگ آن لائن) برطانوی پروڈیوسر اور عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی نئی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔جمائما خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا جس میں ان کی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ’ کی پہلی جھلک شیئر کی گئی تھی۔پہلی جھلک میں اداکارہ للی جیمز اور اداکار شہزاد لطیف کو ایشیائی طرز کا رنگین لباس زیب تن کئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ’ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے، فلم ممکنہ طور پر آئندہ برس سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔جمائما کی نئی آنے والی فلم میں شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کی قوالی کا تڑکا بھی ہوگا۔فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں