اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کے فوجداری مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جمشید دستی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔سپریم کورٹ کے جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے تمام آئی جیز کو حکم دیا ہے کہ اس مقدمے میں جمشید دستی کو گرفتار نہ کیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے مزید کارروائی 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔








