عدالت 15

آرڈر کا انتظار کریں، بشری بی بی کی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس میں سلمان صفدر کو تحریری دلائل پوائنٹس جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔ وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دئیے، سلمان اکرم راجہ بھی کمرہ عدالت میں سلمان صفدر کیساتھ موجود تھے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ خاتون کے لیے عدالتوں نے ہمیشہ نرم گوشہ رکھا ہے، نیب کا رویہ 13 ماہ میں قابل اعتراض رہا، نیب نے کئی سماعتوں پر التواء لیا، نیب نے سزا معطلی کی درخواست پر بھی اعتراض کیا، سزا کے بعد اب بشریٰ بی بی کی ضمانت کا قانونی جواز بن چکا ہے، بشریٰ بی بی خاتون ہونے پر سزا معطلی مانگی، کیس میں سارا فوکس بانی کے اپیل پر رہا۔چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ میرٹ پر اس موقع پر نہ جائے، عدالت کے سامنے سزا معطلی کا کیس ہے۔

سلمان صفدر نے موقف اپنایا کہ خاتون کے لیے عدالتوں نے ہمیشہ نرم گوشہ رکھا ہے، نیب کا کبڈیکٹ 13 ماہ میں قابل اعتراض رہا، نیب نے کئی سماعتوں پر التواء لیا، نیب نے سزا معطلی کی درخواست پر بھی اعتراض کیا، سزا کے بعد اب بشریٰ بی بی کی ضمانت کا قانونی جواز بن چکا ہے، بشریٰ بی بی خاتون ہونے پر سزا معطلی مانگی، کیس میں سارا فوکس بانی کے اپیل پر رہا۔چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ میرٹ پر اس موقع پر نہ جائے، عدالت کے سامنے سزا معطلی کا کیس ہے، جسٹس باقی نجفی نے کہا کہ مرکزی اپیل سماعت کیلئے کتنی بار لگی ہے۔عدالت نے بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل کر لی، چیف جسٹس امین الدین نے کہا کہ آرڈر کا انتظار کریں جبکہ عدالت نے سلمان صفدر کو تحریری دلائل پوائنٹس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں