کراچی (رپورٹنگ آن لائن)مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان اور شیراز نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اسپیڈی ٹرائل کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کے نوٹس وصول نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ یعنی کہ ملزم عدالت کا نوٹس وصول ہی نہیں کر رہا؟افتخار شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے دوسری بار عدالت کا نوٹس وصول نہیں کیا۔عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نوٹس بھی وصول نہیں کر رہے اور ٹرائل کورٹ بھی جج کی عدم تعیناتی پر خالی ہے۔









