جامعہ کراچی

جامعہ کراچی، بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے2022 ء کے نتائج کا اعلان

کراچی ( رپورٹنگ آن لائن)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ابصارالرحمن ولد فضل الرحمن سیٹ نمبر228001 نے578 نمبرزکے ساتھ پہلی جبکہ مقدس اقبال اعوان بنت محمد اقبال اعوان سیٹ نمبر228057 نے 577 نمبرز کے ساتھ دوسری اور سیدہ ماہ رخ ہاشمی بنت سید مشفق علی سیٹ نمبر228093 نے564 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں 102 طلبہ شریک ہوئے،85 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 17 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 83.33 فیصدرہا۔