کپتان بابراعظم

بھارت کیخلاف فتح کے باوجود ٹورنامنٹ آسان نہیں، بابراعظم کا پہلے میچ میں خوشی کااظہار

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو ہرانے کے باوجود ٹورنامنٹ آسان نہیں ہے۔ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ پلان کے مطابق میچ کھیلے اس لیے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ بھارت کے خلاف میچ میں جتنا آگے جائیں گے ہمارے لیے اچھا ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاہین سمیت تمام بولرز نے اچھی بولنگ کی، بھارت کو ہرانے کے باوجود ٹورنامنٹ آسان نہیں ہے۔اْنہوںنے کہاکہ ماضی کے ریکارڈ بھلا کر میدان میں اترے تھے، ہم نے آخری اوورز میں بھی اچھی بولنگ کی۔انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ رن ریٹ نہ بڑھنے دیں اور آخر تک کھیلیں، ہم نے تینوں فارمیٹ میں اپنا 100 فیصد دیا ہے۔