اوٹس گبسن 48

بابر جس انداز میں کھیل رہے ہیں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے، اوٹس گبسن

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے کہا ہے کہ بابر اعظم جس انداز میں کھیل رہے ہیں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے کہا کہ گیل کے بعد سب سے زیادہ سنچریاں بابر اعظم کی ہیں۔اوٹس گبسن نے کہاکہ سفیان مقیم ایک ٹیلنٹڈ بولر ہیں، میری نظر میں سفیان ورلڈ کلاس بولر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستاں میں نوجوان فاسٹ بولرز کافی ٹیلنٹڈ ہیں، نوجوان بولر باسط میں سیکھنے کا بہت جذبہ ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل گیاراں کے 23 ویں میچ میں ایونٹ کی اب تک کی ناقابلِ شکست ٹیم پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی زیر کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ زلمی کی پلے آف مرحلے کے لیے راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں