شہزادہ محمد بن سلمان 13

ایران امریکا جنگ کا مذاکرات کے ذریعے حل ناگزیر ہے، سعودی کابینہ

ریاض (رپورٹنگ آن لائن) سعودی کابینہ نے ایران امریکا جنگ کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا ناگزیر قرار دے دیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق ایران امریکا جنگ کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا ناگزیر قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کابینہ نے غزہ میں ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق تاریخی معاہدے کا خیرمقدم کیا، غزہ امن معاہدے کے لئے مصر، قطر، ترکیے،امریکا اور دیگر ثالثی کرنے والے ممالک کے کردار کو سراہا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں سعودی قیادت میں قائم کثیرالملکی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کا بھی خیرمقدم کیا گیا، کابینہ نے بحیرہ احمر، باب المندب اور خلیج عدن میں بحری آمد و رفت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں