آصف علی زرداری 252

اہم تعیناتی پر مشاورت کیلئے آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے ۔جمعرات کو سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی خصوصی طیارے سے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئے ، وہ بھی اہم مشاورت کا حصہ بنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں