اکشے کمار 163

اکشے کمار والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئے، پوسٹ شیئر کردی

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) رواں سال اپنی والدہ کو کھو دینے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔ اکشے کمار نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ساحلِ سمندر پر موجود ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اکشے کمار تازہ ہوا اور سمندر کی لہروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو کے بیک گرانڈ میں میوزک بھی چل رہا ہے۔

اکشے کمار نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں ہندی زبان میں لکھا کہ ہاں! آج ماں کی بہت یاد آرہی ہے۔اداکار کی پوسٹ پر ان کے مداح انہیں حوصلہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں