لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے دھاندلی کے پرانے طریقے اب نہیں چلیں گے، اپوزیشن ای وی ایم سے کیوں بھاگ رہی ہے، ای وی ایم پرعوام کوگمراہ کر نے کیلئے من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں۔
معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاورنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کے دھاندلی کے پرانے طریقے اب نہیں چلیں گے،ای وی ایم سادہ مشین ہے،عوام کوسمجھنے میں مشکل نہیں ہوگی۔
حسان خاور نے کہاکہ ای وی ایم کاانٹرنیٹ سے تعلق نہیں،کوئی ہیک نہیں کرسکتا۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہاکہ پاکستان کی تین چوتھائی آبادی 2023 تک اسمارٹ فون پرچلی جائےگی، اسمارٹ فون استعمال کرنے والے کیا مشین استعمال نہیں کرسکتے ؟ ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کااستعمال زیادہ آبادی والےممالک میں ضروری ہے، کم آبادی والے ممالک میں بغیرای وی ایم کے کام ہوسکتاہے۔









