اوچ شریف(رپورٹنگ آن لائن) شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے جانے وا لے خاندان کی گاڑی خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ پنجاب کے شہر اوچ شریف میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاندان تمام افراد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ ایم فائیو موٹر وے پر گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا، ٹائر پھٹنے کی وجہ سے گاڑی پول سے ٹکرا گئی۔
کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں میاں، بیوی دو بیٹے اور ایک بیتی شامل ہیں، پانچو ں افراد شادی میں شرکت کےلئے جارہے تھے۔ریسکیو اہلکاروں نے پانچوں متوفیوں کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردی۔









