سعود شکیل 9

انگلینڈ کی خشک پچز پاکستان کے اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں’سعود شکیل

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے امید ظاہر کی ہے کہ انگلینڈ کی موجودہ کنڈیشنز پاکستان کے لیے سازگار ثابت ہوسکتی ہیں اور خاص طور پر میچ آگے بڑھنے کے ساتھ پچز اسپنرز کے لیے مددگار ہوسکتی ہیں۔

پاکستان ٹیم نے انگلینڈ پہنچنے سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف سپین ٹیسٹ میں 8وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ اس کے بعد بیکنہم میں پروفیشنل کاونٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی 7وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔کاونٹی سلیکٹ الیون کے خلاف کامیابی میں سعود شکیل نے ناقابلِ شکست سنچری سکور کرکے اہم کردار ادا کیا جبکہ لیفٹ آرم سپنر علی عثمان نے 5وکٹیں حاصل کی۔سعود شکیل نے کہا کہ ہر ٹیسٹ ایک نیا چیلنج ہوتا ہے اور پاکستان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں موسم گرما کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پچز خاصی خشک ہوسکتی ہیں، جس سے سپنرز کو مدد ملنے کا امکان ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم نئے کپتان ساتھ میدان میں اترے گی، بین سٹوکس کی ریٹائرمنٹ اور برینڈن میک کولم کی کوچنگ سے علیحدگی کے بعد تجربہ کار بیٹر جو روٹ انگلینڈ کی قیادت کریں گے جبکہ سٹیفن فلیمنگ کوچنگ کے فرائض ادا کر رہے ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ بدھ 19اگست سے لیڈز کے ہیڈنگلے گرائونڈ میں شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں