لاہور(رپورٹنگ آن لائن) انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی۔ چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این وٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے فیصلے سے پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، فیصلے کے لئے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کیلئے فیصلہ کیا گیا، بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل تھا۔
چیئرمین ای سی بی نے کہا کہ تفصیلات میں نہیں جائوں گا، سیکورٹی اور ویلفیئرکی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا، ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ کے پاکستان سے جانے کے بعد فیصلہ جلد کیا گیا، فیصلے کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کی ویلفیئر ہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں، ہمیں 2022 کے دورے کے حوالے سے دوبارہ فوکس کرنا پڑے گا، پاکستان کے مشکور ہیں وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئے، اگلے سال شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔









