مسقط(رپورٹنگ آن لائن) عمان کے شہر مسقط میں جاری مینز انڈر 18 ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے عمان کو 0-5 سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے عثمان نے دو ، عدیل ، یحییٰ نجیب اور فرحان اسلم نے ایک ایک گول سکور کیا۔
پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی سمیت پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ کمیٹی چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار و چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپین سمیع اللہ خان سمیت ممبران نے قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اگلے میچز کیلئے نیک خواہشات ک اظہار کیا ۔
پاکستان مینز ٹیم دوسرا میچ 20 جولائی کو بنگلادیش کیخلاف رات 9:30 بجے، 21 جولائی کو قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کا مقابلہ کریگی جبکہ 23 جولائی کو عمان اور بنگلہ دیش کیساتھ مقابلہ ہوگا۔









