سرفراز 8

انجری مسائل میں گھری بھارتی ٹیم میں سرفراز خان کی شمولیت

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارت نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے مڈل آرڈر بیٹر سرفراز خان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرفراز خان کو انجری کا شکار ہونے والے سائی سدرشن کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سائی سدرشن دائیں پاں میں اسٹریس ری ایکشن کے باعث سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔بی سی سی آئی کے مطابق وہ بینگلور میں قائم سینٹر آف ایکسیلنس میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ان کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔سرفراز خان نے 2024 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 6 ٹیسٹ میچوں میں 371 رنز بنا چکے ہیں، جن میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔

2025کے رانجی ٹرافی سیزن میں انہوں نے ممبئی کی جانب سے 7 میچوں میں 429 رنز اسکور کیے تھے۔واضح رہے کہ سری لنکا کے دورے سے قبل بھارت کو کئی اہم کھلاڑیوں کی انجریز کا سامنا ہے جن میں جسپریت بمراہ اور واشنگٹن سندر بھی شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15 اگست کو گال میں جبکہ دوسرا میچ 23 اگست سے کولمبو کے ایس ایس سی گرانڈ میں کھیلا جائے گا۔یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں