الیکشن کمیشن آف پاکستان 205

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کا وزیر اعظم کے دورہ خیبرپختونخوا اور پاکستان کارڈ کی لانچنگ کی خبروں کا نوٹس

پشاور (رپورٹنگ آن لائن )الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ خیبرپختونخوا اور پاکستان کارڈ کی لانچنگ کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ یونین کونسلز میں داخلے پر پابندی ہے‘بلدیاتی الیکشن کی تاریخ طے ہونے کے بعد کسی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جا سکتا‘مشورہ ہے الیکشن کمیشن کی ہدایت ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں ، بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ خیبرپختونخوا اور پاکستان کارڈ کی لانچنگ کی خبروں پر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے وزیر اعظم کو خط لکھا گیا جس میں انہیں دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ خبر ہے آپ پاکستان کارڈ لانچ کیلئے پشاور کا دورہ کررہے ہیں ، الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ یونین کونسلز میں داخلے پر پابندی ہے ، آپ کو مشورہ ہے الیکشن کمیشن کی ہدایت ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں ، بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔مراسلے میں کہا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کی تاریخ طے ہونے کے بعد کسی منصوبے کا افتتاح نہیں ہوسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں