لاہور(رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا ء عزیز کی بیٹے کبیر حسین کے ساتھ نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا ء عزیز نے کمسن بیٹے کبیر حسین کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیٹے کو گود میں اٹھائے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اقرا ء عزیز نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہاں آپ کو خالص ماں بیٹے کا پیار دکھے گا۔انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔اقرا ء عزیز اور یاسر حسین 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔









