اعظم خان 48

اعظم خان کی اپنا وزن کم کرنے سے متعلق دلچسپ تشبیہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ ویٹ لوز کیا ہوا ہے سمندر سے ایک جگ نکال دیں تو یہاں بھی ایسا ہی ہے، 22 کلو وزن کم کیا ہوا ہے گزشتہ سیزن کے مقابلے میں بہت فرق نظر آئے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں اعظم خان نے کہاکہ ایک فیصد بھی اگر چانس ہو تو ہم سب کی کوشش ہوگی کہ ٹیم کو آگے لے کر جائیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے تین میچز میں ہمارا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا تھا،انجریز کا سامنا کرنا پڑا اس وجہ سے مومنٹم برقرار نہ رکھ سکے،

جب تک لوکل پلیئرز اچھا نہیں کریں گے آپ نہیں جیت سکتے۔ٹیم کپتانوں کے بارے میں اعظم خان نے کہا کہ معین علی اور ڈیوڈ وارنر کے ساتھ غیر ملکی لیگز کھیل چکا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں