اسلام آباد ہائی کورٹ 195

اسلام آباد ہائی کورٹ ‘فواد چوہدری سمیت 4 حکومتی رہنماوں کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری سمیت 4 حکومتی رہنماوں کی نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے گھر والوں کی جانب سے فواد چوہدری سمیت 4 حکومتی رہنماوں کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس عدالت کا کوئی بینچ پریشر میں بنا ہے، یہ ایک سوچ ہے جس کے تحت ساری چیزیں چل رہی ہیں، یہ بتائیں کونسا بینچ پریشر میں بنا اور ایسا کون سا فیصلہ ہے۔

احمد حسن رانا نے کہا کہ میری استدعا آئینی ہے، جس پڑھ دیتا ہوں، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ استدعا ساری یہ ہے کہ رانا شمیم کی ہتک عزت ہوئی۔عدالت عالیہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں