تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ بحرین میں امریکی قیادت میں ہونے والے علاقائی سکیورٹی اجلاس کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام امریکی سینٹکام کے نہیں،ایران کے اختیار میں ہے، بحرین میں ہونے والا فوجی اجلاس خلیج فارس میں قانونی نظام یا سکیورٹی قائم نہیں کر سکتا۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ خطے کا امن صرف غیر ملکی مداخلت کے خاتمے،امریکی افواج کے انخلا سے منسلک ہے، خطے میں امن خطے کے ممالک کی خودمختاری کے احترام اور نئی جغرافیائی حقیقتوں کو تسلیم کرنے میں ہے۔
امریکہ سمیت 12 ممالک نے بحرین میں آبنائت ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقد کیا تھا۔









