سلمان اکرم راجہ 10

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لیا جائے،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول مہنگا کر کے عوام کے ہوش اڑا دئیے۔

ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اضافہ معاشی ڈھونگ ہے، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے اشیائے خور و نوش اور ترسیلی اخراجات بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا بوجھ غریب عوام برداشت کر رہے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں