لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے چیک بائونس کیس میں ملزم کی پچاس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔جسٹس خالد ابن عزیز نے ملزم محمد فاروق کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ درخواست گزار ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ فیاض مہر نے دلائل دئیے ۔
وکیل نے موقف اپنایا کہ مدعی مقدمہ ملزم کے بہنوئی کا بھائی ہے،مدعی مقدمہ تصدق حسین نے 2016ء میں ایک کروڑ پچیس لاکھ قرض حسنہ دیا،درخواست گزار ملزم نے 2016ء میں ضمانتی چیک دئیے جو اسی سال بائونس ہو گئے،دس سال بعد 24مئی 2026ء میں تھانہ عطا شہید سرگودھا میں مقدمہ درج کروا دیا گیا،درخواست گزار ملزم 14جون 2026ء بے گناہ جیل میں قید ہے،قرضہ حسنہ سول معاملہ ہے،فوجداری نہیں ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی پچاس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔









