ٹرمپ 16

یوکرینی صدر مذاکرات کیلئے کسی دوسرے شخص کو ذمہ داری سونپیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لئے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو اپنی جگہ کسی دوسرے شخص کو مذاکرات کی ذمہ داری سونپ دینی چاہئے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شاید اب وقت آ گیا ہے کہ زیلنسکی مذاکرات کے لیے کسی اور کو آگے لائیں، ٹرمپ اس سے قبل بھی یوکرین میں قیادت کی تبدیلی سے متعلق بیان دے چکے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے معاملے پر فی الحال زیادہ سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی، جبکہ انہوں نے تصدیق کی کہ امریکا یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ جنگ کے خاتمے تک امریکا میں مقیم یوکرینی شہریوں کو عارضی قانونی تحفظ دینے کے امکان پر غور کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں