میر رضا قتل کیس 8

میر رضا قتل کیس: تفتیشی افسر تیسری مرتبہ بھی حتمی چالان جمع کرانے میں ناکام

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وافلکس کے مالک میر رضا کے قتل کیس میں تفتیشی افسر تیسری مرتبہ بھی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حتمی چالان پیش کرنے میں ناکام رہے، جس پر تفتیشی حکام نے چالان جمع کرانے کے لیے مزید مہلت طلب کرلی۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو مہلت دے دی اور آئندہ سماعت پر حتمی چالان لازماً جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن اپنی کارروائی مکمل کرچکا ہے۔ پولیس کے مطابق میر رضا کی لاش جولائی میں گلستان جوہر سے ملی تھی، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا تھا۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں