کورونا وائرس

کورونا وائرس سے دنیا میں24لاکھ 77ہزارہلاکتیں،11کروڑ 19لاکھ سے زائد متاثر

نیویارک(ر پورٹنگ آن لائن)دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 کروڑ 19 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 77 ہزار 835 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 73 لاکھ 16 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 21 لاکھ 56 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 5 لاکھ 9 ہزار 875 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 86 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ امریکا میں چار ماہ کے بعد چوبیس گھنٹے میں ساٹھ ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 418 اور ایک کروڑ 10لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار560 اور ایک کروڑ ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 41 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 83 ہزار293 ہے۔

برطانیہ میں 41 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 20 ہزار 580 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 36 لاکھ5 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 84 ہزار 306جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 31 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 67 ہزار 101 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 28 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 95 ہزار718 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔