فیصل کریم کنڈی 12

کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد ہو گا،فیصل کریم کنڈی

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد ہو گا۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے خیبر پختونخوا ایڈوائرر کونسل کی رکن ثمر ہارون بلور نے ملاقات کی۔

فیصل کریم کنڈی نے ثمر ہارون بلور کو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کی نئی ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ مشیرِ اطلاعات صوبے کے مثبت تشخص اور سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں