لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں پائلٹس کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید پائلٹس کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کیلئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔









