کرپشن اور بدعنوانی، فیصل آباد کے انسپکٹر ریاض غوری اور ساجد گجر کو چارج شیٹ۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔

ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے اختیارات سے تجاوز کرنے اور بدعنوانی کے الزامات پر موٹر برانچ فیصل آباد کے انسپکٹر ریاض احمد غوری جونئیر کلرک ساجد گجر کو چارج شیٹ ایشو کر دی ہے۔

دونوں ملازمین پر الزام ہے کہ انہوں نے ظفر حسین نامی شخص کی گاڑی نمبر LEA-15-6270 غیر قانونی طریقے سے کامران الہی کے نام پر منتقل کر دی تھی۔ دوران انکوائری الزامات ثابت ہونے پر ریاض احمد غوری اور ساجد گجر کو چارج شیٹ کرنے دیا گیا ہے جبکہ ای ٹی او ٹوبہ ٹیک سنگھ شیخ سعید احمد کو پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت انکوائری افسر اور انسپکٹر موٹر برانچ امجد اقبال کو ڈی آر مقرر کر دیا گیا ہے۔