ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

ڈی جی ایکسائز کا اختیارات سے تجاوز۔پابندی کے باوجود تبادلے کر ڈالے۔

شہبازاکمل جندران۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد علی نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے 15 مئی کو پانچ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسروں کے تبادلے کر ڈالے ہیں۔

تبدیل کیئے جانے والوں میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر منظر خالد، منور احمد رند، فیاض احمد، محمد طارق اصغر اور احسان قادر مجوکہ شامل ہیں۔

ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کے دور میں ٹرانسفر پوسٹنگز کی اجازت الیکشن کمیشن ہی دے سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر افسروں کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

تاہم ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد علی نے اس سلسلے میں متذکرہ پانچ افسروں کو تبدیل کرنے سے قبل الیکشن کمیشن سے منظوری نہ لیکر نہ صرف اختیارات سے تجاوز کیا ہے بلکہ الیکشن کمیشن کے اختیارات کو بھی چیلنج کیا ہے۔