ذخیرہ اندوزوں 72

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں، گوداموں پر چھاپے

اوکاڑہ( شیر محمد )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں، گوداموں پر چھاپے، 7 گودام سیل، 17 ہزار بوریاں زیر تحویل ، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے نواحی علاقوں جندراکہ اور 14 جی ڈی میں گوداموں کی چیکنگ کی۔ اس دوران گندم کی غیر قانونی زخیرہ اندوزی پر 7 گودام سیل کر دیے گئے اور موقع پر گندم کی 16 ہزار گندم کی بوریاں تحویل میں لے کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ فوڈ کے افسران کو تحویل میں لی گئی بوریاں گندم خریداری مرکز پر بھجوانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے برخلاف گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ذخیرہ اندوزی کے خلاف چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری رہے گا۔ گودام مالکان ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں اور خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں