اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے چارسدہ میں جمعیت علماء اسلام کے سابق ایم پی اے اور جید عالمِ دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر ہونے والے افسوسناک حملے اور ان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے جس نے قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔









