ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن

ڈائریکٹر موٹرز کی ناقص سپروئین۔ ماتحت افسر،احکامات ہوا میں اڑانے لگے۔

شہبازاکمل جندران۔۔۔

ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور محمد آصف کے احکامات، ماتحت افسر ہوا میں اڑانے لگے۔

ذرائع کے مطابق محمد آصف کے باربار کہنے کے باوجود ایم آر اے ٹائی اپ لاہور طاہرہ چٹھہ آئے روز چھٹی پر رہتی ہیں اور ریونیو ہدف کو خاطر میں نہیں لاتیں۔
ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر محمد آصف نے اس سلسلے میں طاہرہ چٹھہ کو ایک لیٹر بھی لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طاہرہ چٹھہ ڈی جی ایکسائز کی حکم عدولی کرتے ہوئے آئے روز چھٹی اور شارٹ لیو پر رہتی ہیں۔طاہرہ چٹھہ، روڈ چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ کی بہتر سپروئین میں ناکام رہی ہیں۔

رجسٹریشن کارڈز اور عوام کو نمبر پلیٹس کی فراہمی میں بھی ان کی کارکردگی مایوس کن ہے۔

لیٹر کے آخر میں ڈائیریکٹر موٹرز نے خاتون ایم آر اے کو آئیندہ اتفاقیہ رخصت کے لئے ڈی جی ایکسائز سے چھٹی منظور کروانے کو بھی کہا یے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض انسپکٹر، ڈی ای او، ڈی پی اووغیرہ بھی ڈائریکٹر موٹرز کے روڈ چیکنگ کے احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے اور محمد آصف ان کے سامنے بے بس پائے جاتے ہیں۔

تاہم دیگر ذرائع کا یہ بھی کہنا یے کہ ایسے ماتحتوں کو ڈائیریکٹر مزکور نے ڈیوٹی سے خود چھوٹ دے رکھی ہے۔