سید یوسف رضا گیلانی 64

چیئر مین سینٹ کی فتح خیل پولیس سٹیشن پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ضلع بنوں کے فتح خیل پولیس سٹیشن پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہداکے درجات کی بلندی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز اور اداروں کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں