ترجمان پی ڈی ایم 173

پی ڈی ایم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کو عزت دو، ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) تر جمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کو عزت دو۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ سیاست میں مداخلت نرم ہو یا گرم ریاست کے لئے ہمیشہ تباہی کا سامان ثابت ہوا ہے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالہ عمرانی تباہی وسیاسی عدم استحکام مداخلت ہی کا نتیجہ ہے، ریاستی ومعاشی استحکام چار عناصر میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت ہو یا جج جرنیل ہو یا کوئی اور ادارہ آئین سے بالاتر نہیں ہے، یہ سب کے سب آئین کے سامنے سر نگوں اور پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے۔ تر جمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کو عزت دو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں