عطا اللہ تارڑ

پی ٹی آئی کے لیے یہ الیکشن بڑا ٹف ہوگا، عطا اللہ تارڑ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یہ الیکشن پی ٹی آئی کے لیے بڑا ٹف ہوگا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے صوبائی وزرا سید حسن مرتضی ,ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ 158سی ماڈل ٹاون میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے یہ پریس کانفرنس کی جارہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہماری سپورٹ کا اعلان کرنے پر ہم ان کے مشکور ہیں، متحدہ اوپوزیشن نے پہلے تبدیلی سرکار کو چلتا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے بغیر شاہد یہ ٹارگٹ مکمل نا ہو سکتا، پیپلز پارٹی کی سپورٹ کے ساتھ ہماری پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ لاہور سے ڈیرہ غازی خان تک آپس میں اتفاق بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

ضمنی انتخابات میں جیت کے لیے پر امید ہیں، یہ الیکشن پی ٹی آئی کے لیے بڑا ٹف ہوگا۔ عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان لاہور آنے کی کال دے کر لاہور نہیں آئے، پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے، یہ مشترکہ حکومت ہے، ہر جماعت کی کاوششیں شامل ہیں۔