شہباز شریف 225

پی ٹی آئی حکومت کا دور معیشت اور گورننس کے لحاظ سے بدترین رہا،شہباز شریف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ(ن)شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت میں پی ٹی آئی کا دور معیشت کو خراب کرنے اور ناقص گورننس کی فراہمی کے لحاظ سے بدترین رہا ہے۔

شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی اور سیاسی استحکام براہ راست قومی سلامتی میں شامل ہوتا ہے، شہری اپنے مستقبل کے بارے میں اتنے ناامید پہلے کبھی نہیں تھے، اس کے مضمرات قومی سلامتی پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں